Ticker

12/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

شہباز شریف کی ایک اور شادی سامنے آگئی


اھور:(ملک شاہد جاوید) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور حکمران اپنی شادیوں کے حوالے سے خاصے مشہور رہے ہیں۔ اس معاملے میں چھوٹے میاں اور بڑے میاں برابر کی شہرت رکھتے ہیں۔
ایک سینئر صحافی اور تجزیہ کار نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شہباز شریف کی ایک اور شادی سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کلثوم ہئی جس کا تعلق ایک بہت اچھے اور مضبوط خاندان سے ہے کچھ عرصہ قبل جب وہ سیکرٹریٹ لاھور میں ایک اچھی پوسٹ پر ملازمت کر رہی تھیں تو ان کی شہباز شریف سے مراسم اور مداخلت پر نا صرف پروموشن کی گئی تھی بلکہ ان کی پاور میں بھی غیر معمولی حد تک اضافہ کیا گیا تھا یہاں تک کے کلثوم ہئی کئی سینئر افسران کو ملاقات کے لیے گھنٹوں اپنے دفتر کے باہر بٹھائے رکھتی تھیں اسی عرصہ میں پھر کلثوم ہئی اچانک منظر سے غائب ہو گئیں۔
سئنیر صحافی نے بتایا کہ ان کی سرکاری ملازمت کے دوران ہی اس وقت کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف سے ان کی شادی کی خبریں سامنے آتی رہیں مگر ان خبروں کی ہمیشہ تردید کی جاتی رہی ہے۔ تاہم اب میرے پاس ایک گواہ ہے جس کا دعویٰ ھے کہ اس نے شہباز شریف اور کلثوم حئی کی شادی کے نکاح نامے پر بطور گواہ دستخط کیے ہیں۔
سینئیر صحافی نے نے مزید کہا کہ میں نے کلثوم حئی سے جب ان کی سابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف سے شادی سے متعلق جاننا چاہا تو انہوں نے تردید کرنے کی بجائے کہا کہ آپ اس وقت یہ خبر ریٹنگ اور صرف اور صرف اس لیے بریک کرنا چاہ رہے ہیں تاکہ میاں شہباز شریف پاکستان واپس نہ آئیں۔ ان کے ذہن میں عوام اور میڈیا کی طرف سے آنے والی تنقید کے وسوسے پید اہوں اور وہ لندن میں ہی اپنی رہائش اختیار کر کینے
تاہم سئنیر صحافی کا کہنا تھا کہ شادی کرنا کوئی بری بات نہیں مگر چھپانا بھی درست نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے تو اس خوشی کی خبر میں عوام کو بھی شامل کرتے ہوئے سب کے سامنے اپنی شادی کا اظہار کر لینا چاہیے۔

Post a Comment

0 Comments