Ticker

12/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مون سون کی بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل گیا

Islamabad Mein Barish Kay Rang - SAMAA


محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل چکا ہے تاہم  شہر میں آئندہ کئی روز تک صبح و رات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔  
محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں  کم سے کم درجہ حرارت 29.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے  جب کہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں کسی بھی وقت ہلکی بارش ہو سکتی ہے لیکن مون سون کی بارش برسانے والا سسٹم شہر سے نکل چکا ہے مگر  سسٹم کا اثر اب بھی شہر کے جنوب میں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شہر کا  موسم مرطوب ہے، حبس بھی محسوس کیا جا رہا ہے تاہم دوپہر یا شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
 ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے تیز سمندری ہوائیں چلیں گی جب کہ آئندہ کچھ دن تک صبح و رات میں بوندا باندی بھی ہوتی رہے گی۔

Post a Comment

0 Comments