برطانیہ کے مختلف علاقوں میں پتنگوں کی آمد سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ خلا سے پتنگوں کے یہ جھنڈ بادلوں کی طرح نظر آ رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے میٹ آفس حکام اس وقت حیران رہ گئے جب ان کے ریڈار ملک کے جنوب مشرقی حصوں میں بارش برسنے کی تصویریں دکھاتے نظر آئے۔
درحقیقت ان علاقوں میں بارش تو دور کی بات، سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا تھا اور اسی دوران سوشل میڈیا پر ان علاقوں کےرہائشیوں نے پتنگوں کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنا شروع کیں جس سے ساری صورتحال واضح ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق نئی کالونیاں بسانے کے لیے ملکہ چونٹیاں ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کرتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں ہونے کے باعث یہی چونٹیاں ریڈار پر بادل کی صورت میں نظر آئیں۔
0 Comments