Ticker

12/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

آسٹریلوی مورخ ملکہ برطانیہ کے خفیہ خطوط تک رسائی کا کیس جیت گئیں


آسٹریلوی مورخ جینی ہوکنگ برطانوی شاہی محل کے خلاف بالاخر دہائیوں تک جاری ملکہ برطانیہ کے خفیہ خطوط تک رسائی کا کیس جیت گئیں۔ 
مورخ نے 1975 میں سنگین سیاسی بحران کے دوران ملکہ برطانیہ اور آسٹریلیا میں ان کے نمائندے گورنر جنرل سر جون کر کے درمیان ہونے والی 45 سال پرانی خط و کتابت کی دستاویزات تک رسائی حاصل کر لی جسے ذاتی نوعیت کا تبادلہ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
کیا 1975 میں مقبول ترین آسٹریلوی وزیراعظم گوف وٹلہم کی حکومت کا تختہ پلٹنے کا اقدام برطانوی شاہی محل کی کسی گھناونی سازش کا شاخسانہ تھا؟ کیا گورنر جنرل جون کر  نے ملکہ برطانیہ کے احکامات پر اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے آئین کی دھجیاں اڑائیں؟ اور بھاری اکثریت سے دوسری بار منتخب ہوکر اقتدار میں آنے والے ایک سحرانگیز، ترقی پسند، مقبول ترین رہنما کو برطرف کرکے ان کی حکومت تحلیل کی؟ تارِیخی حقائق مسخ کرنے کے لیے ملکہ برطانیہ اور ان کے درمیان ہونے والی خط و کتابت کے ریکارڈز تک رسائی پر شاہی فرمان کے تحت پابندی عائد کردی؟ مورخ جینی ہوکنگ کی  آسٹریلوی محافظ خانے میں پوشیدہ شاہی محل کے پرسرار خطوط میں دفن اس راز سے پردہ اٹھانے کی دھن رنگ لائی۔ 
برطانوی شاہی محل کے خلاف بالاخر دہائیوں تک جاری ملین ڈالر کا مقدمہ جیت کر  انتہائی اہم تاریخی دستاویزات تک رسائی حاصل کرلی جنہیں دہائیوں سے شاہی فرمان کے تحت خفیہ رکھا گیا تھا۔
1977 میں استعفیٰ دینے کے بعد گورنر جنرل جون کر  نے اپنی زیادہ تر یادداشتیں قومی محافظ خانے میں جمع کرادی تھیں۔

Post a Comment

0 Comments