جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کو دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ کا اعزاز حاصل تھا لیکن اب زوم نے ٹک ٹاک سے یہ اعزاز چھین لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویڈیو کالنگ ایپ زوم کو (اپریل-جون) 2020 کے دوران 300 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔
ویڈیو کالنگ ایپ زوم کی مقبولیت میں اضافے کی خاص وجہ عالمگیر وبا کووڈ-19 ہے جس کی وجہ سے تمام تر لوگ گھروں میں رہ کر آن لائن کام کے دوران زوم کا استعمال کر رہے ہیں۔
دنیا بھر میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیز سمیت دیگر اداروں میں آن لائن کلاسز اور میٹنگز کے لیے ویڈیو کالنگ ایپ زوم کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
زوم نے ایپل اسٹور پر بھی ٹک ٹاک ریکارڈ توڑ دیا جہاں ایپ کو 94 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا جب کہ ٹک ٹاک کو 71 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اگر گوگل پلے اسٹور کی بات کی جائے تو یہاں ڈاؤن لوڈ کے اعتبار سے ٹک تاک ابھی بھی سرِ فہرست ہے جسے 225 ملین سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے جب کہ پلے اسٹور پر زوم کو 200 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔
ویڈیو کالنگ ایپ زوم کو بھارت میں 68 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے جب کہ امریکا میں اسے 41 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔
0 Comments