Ticker

12/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بیوی، ساس اور سالی کی تصاویر وائرل کرنیوالے ملزم کی ضمانت کی درخواست


لاہور ہائیکورٹ میں بیوی، ساس اور سالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
ملزم ذوالفقار علی عرف زین خان کھوسو نے ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کی جس میں مقدمے کے مدعی طلحہ بن اکرم اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو فریق بنایا گیا ہے۔
ملزم کی جانب مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے 19 مئی 2020 میں مقدمہ درج کیا اور مقدمے میں بیوی کی برہنہ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ساس اور سالی کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنےکے لیے بیوی کو بلیک میل کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ 
ملزم نے مؤقف اپنایا کہ مدعی مقدمہ طلحہ بن اکرم نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کرایا ہے، تفتیش مکمل ہو چکی اور تحقیقاتی ایجنسی کو جسمانی حراست کی ضرورت نہیں لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔

Post a Comment

0 Comments